گستاخانہ فلم کے خلاف مذہبی جماعتوں کے بعد مختلف سکولوں کے بچوں کا توہین آمیزفلم کے خلاف شدید احتجاج,عالمی برادری سے ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ ۔

لاہور کے علاقے شاد باغ میں مختلف سکولوں کے طلباءوطالبات نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں مختلف سکولوں کے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔ طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈزبھی اٹھا رکھے تھے،مظاہرے میں شریک طلباء وطالبات نے امریکہ اور ملعون پادری کے خلاف نعرے بازی کی، توہین آمیزفلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے طلبہ نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم کے کرداروں کوپھانسی دی جائے۔ گستاخانہ فلم کے خلاف کئی روز سے ملک بھرمیں مظاہرے جاری ہیں، ننھے بچوں نے بھی بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرکے اسلام مخالف قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ حرمت رسول کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن