لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر معظم خان نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ایبٹ آباد سے نتھیا گلی اور پنڈی سے مری سائیکل ریسز میں پنجاب کی ٹیم بھرپور حصہ لے گی۔ اس بات کا اعلان نے پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ہونے والے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 29 ستمبر کو ڈیفنس فیز 8 میں ہونگے۔ اس سلسلہ میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی بنا دی گئی جس کے سربراہ شکیل احمد جبکہ ممبران میں نزاکت علی، محمد بابر اور شہزادہ بٹ شامل ہیں۔