نئی دہلی (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ہند کے سربراہ محمود مدنی نے کہا ہے کہ مظفر نگر اور گجرات میں ہونے والے فسادات میں کو ئی فرق نہیں ہے بےگناہ مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت کو جواب دینا ہو گا،مسلمان بھارت کے شہری ہیں کسی صورت بھی اقلیت نہ سمجھا جائے۔ محمود احمد مدنی نے کہا کہ فسادات کے بعد مجرموں کو گرفتار کرنے میں حکومت نے جس غیر جانب داری سے کا م لیا اس سے مسلمانوں کے زخم کسی قدر بھر گئے ہیں۔انھوں نے مسلمانوں کی پر تشدد کارروائیوں میں ملوث میںہونے کی نفی کرتے ہوئے کہا دارالعلوم دیو بند عدم تشدد کے نظریے پر یقین رکھتی ہے۔