افغان مہاجرین کو دسمبر 2015ءتک رضا کارانہ واپس بھیجا جائیگا: عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیرسرحدی امور وشمالی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو دسمبر2015ءتک رضاکارانہ طورپر اپنے ملک واپس بھیجا جائے گا۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی افغانستان میں حالات پر منحصرہے اگر افغانستان میں امن و امان اور حالات بہتر ہوجائیں تو افغان مہاجرین بخوشی اپنے ملک جائیںگے۔ واپسی افغانستان میں حالات پر منحصر ہے، مہاجرین کے پاکستان میں جائیدادیں خریدنے کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حالیہ دنوں میں افغانستان کے متعلقہ وزیر سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...