پشاور (این این آئی) پشاور کے علاقہ وزیر باغ دیر کالونی میں پولیس موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کیا اور مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔