کاہنہ اور گوجرانوالہ میں معذور لڑکے، لڑکی سے زیادتی، کوٹلی: درندگی کے بعد بچہ قتل

Sep 24, 2013

کاہنہ + گوجرانوالہ+ کوٹلی (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کاہنہ میں اوباش نے یتیم، معذور 11سالہ لڑکے، گوجرانوالہ میں نوجوان نے گونگی بہری گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ کوٹلی آزاد کشمیر میں 4سالہ بچے کو درندگی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ کاہنہ میں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے صلح پر مجبور کرنے لگی۔ کاہنہ کے رہائشی 11سالہ معذور یتیم لڑکے جمیل کو رکشہ ڈرائیور عثمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، جمیل تھانہ کاہنہ گیا پولیس اس کا میڈیکل کروانے کی بجائے اسے ڈرا دھمکا کر صلح کرنے پر مجبور کرتی رہی۔ گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں پولیس نے گیارہ سالہ گونگی بہری بچی سے رات بھر زیادتی کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے کر بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اجمل ٹاﺅن کی رہائشی 11سالہ (ع) جو گونگی بہری ہے اتوار کے روز اچانک لاپتہ ہو گئی تھی تلاش کے باوجود (ع) کا کوئی سراغ نہ مل سکا جبکہ اگلے روز بچی گھر آ گئی جس نے اوباش نوجوان محلے دار کی جانب سے رات بھر زیادتی کے بارے میں ورثاءکو آگاہ کیا۔ پولیس نے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر کوٹلی آزاد کشمیر میں 4سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر نعش برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، بچہ چار روز سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے شک پر محلے کے دو نوجوانوں زاہد اور مقصود کو حراست میں لیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کرکے نعش کنویں میں پھینک دی۔

مزیدخبریں