سانحہ پشاور اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کے مترادف ہے: علمائے دیوبند

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) سانحہ پشاور پر علمائے دیوبند نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس قسم کے اقدامات قرآن و سنت کے احکامات کی خلاف ورزی ہیں۔ حملے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کے مترادف ہیں۔ چرچ پر حملہ یقینا اسلام اور ملک دشمن سازش کے تحت ہوا ہے۔ بے گناہ شہریوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قرآن و سنت میں تمام شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دینے کا کہا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...