کراچی‘ لاہور (کامرس رپورٹرز)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 23600 پوائنٹس کی نفسیائی حد عبور کرتے ہوئے 44.36 پوائنٹس کے اضافہ سے 23639.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 23600 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 44.36 پوائنٹس کے اضافہ سے 23639.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 190 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 36 کروڑ 98 لاکھ 73 ہزار 317 روپے رہا۔ تاہم مارکیٹ کیپیٹل 55 کھرب 42 ارب 98 کروڑ 56 لاکھ 39 ہزار 986 روپے سے کم ہو کر 55 کھرب 42 ارب 74 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 39 روپے رہ گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طورپر 89 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 14 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ‘ 26 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 49 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 10.59 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4723.64 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 17 لاکھ 96 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 31 لاکھ 80 ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا۔