پشاورواقعہ پاکستان کو غیر محفوظ ثابت کرنے کی گھنائونی سازش ہے: فاروق افتخار

 لاہور (کامرس رپورٹر) ملکی صنعت کاروں اور تاجروں نے پشاور میں گرجا گھر میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین متحد ہو کر ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلائیں۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار،پاکستان حلال میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما نصیب احمد سیفی،لاہور چیمبر کے سابق صدر عبدالباسط، پیاف کے چیئرمین طاہر ملک اور آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر اشرف بھٹی، انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار اے میاں، انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری وقار علی اور بادامی باغ لوہا مارکیٹ کے تاجر فاروق عاقل نے پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ پر اپنے ردعمل میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن