ایفی ڈرین کیس، حنیف عباسی کے بھائی سمیت 6 ملزمان کا مزید دو دن کا ریمانڈ

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حنیف عباسی کے بھائی سمیت 6 ملزمان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ اے این ایف نے7 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ ملزم کرنل ریٹائرڈ طاہر الودود لاہوتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا جبکہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے 3 ملازمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن