عمران، نواز براہ راست مذاکرات کی تجویز مسترد، لاہور میں جلسہ کی درخواست، جرگہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

Sep 24, 2014

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) تحریک انصاف نے مرکزی قیادت کے درمیان مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف، عمران خان اور سیاسی جرگے میں مذاکرات ناقابل عمل ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف نے اتوار 28 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے لئے اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست ڈی سی او آفس کو جمع کروا دی۔ درخواست عبدالعلیم خان، میاں محمد اسلم اقبال اور جنرل سیکرٹری لاہور میاں افتخار نے جمع کروائی۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں جلسہ جاتی عمرہ میں کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں اپوزیشن جرگہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاگیا، احتجاج عید قربان سے قبل پرامن ختم کرانے کیلئے کوشاں، امیر جماعت اسلامی جرگہ اجلاس کی صدارت کرینگے، وزیراعظم، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو لکھے گئے خط کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا، تحریک انصاف و عوامی تحریک سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کیا جائیگا ، دھرنے والی قیادت نے اپوزیشن جرگہ کے خط کا جواب تیار کر لیا، آج آگاہ بھی کیا جائیگا۔

مزیدخبریں