لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج 23 ستمبرکو اپنی سالگرہ کا دن بھی سیلاب زدہ عوام کے درمیان گزارا۔ وہ گزشتہ 19دن سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔ جھنگ کے سیلاب متاثرہ موضع بھوچرہ کے دورے کے موقع پر جب میڈیا نے سوال کیا کہ آپ کے اہلخانہ آپ سے مطالبہ نہیں کرتے کہ سالگرہ کا دن ان کے ساتھ گزاریں تو شہبازشریف نے کہاکہ میری خوشی اسی میں ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ مصیبت زدہ عوام کے کام آسکوں اور کنٹینر والوں کی طرح میری دلچسپیاں موسیقی اور گانے بجانے کی محفلوں میں نہیں۔ مصیبت میں گھرے ہوئے پنجاب کے عوام بھی میرے لئے میرے خاندان کی طرح ہیں اور ان کی خدمت میں ہی مجھے راحت ملتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی سالگرہ کا دن بھی سیلاب زدگان کیساتھ گزارا، پنجاب کے عوام میرے خاندان کی طرح ہیں: شہباز شریف
Sep 24, 2014