عوامی تحریک نے ڈی چوک پر جعلی جمہوریت کی فرضی قبر بنا لی، پتھر، جوتے پھینک کر اظہار نفرت

اسلام آباد (اے اےن اےن) عوامی تحریک نے ڈی چوک پر جعلی جمہوریت کی فرضی قبر بنا لی۔ قبر طاہر القادری کے کنٹینر کے قریب مٹی اکٹھی کرکے بنائی گئی اور رسیوں کا احاطہ بنا کر کورڈن آف کیا گیا۔ مٹی کے ڈھیر پر مختلف کتبے نصب کئے گئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ یہ جعلی جمہوریت کی آخری آرام گاہ ہے۔ فرضی قبر پر تحریک انصاف کے کارکنان، خواتین اور بچے آتے جاتے پتھر پھینکتے اور جوتے مارکر نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ قبر طاہر القادری کے حکم پر بنائی گئی ہے اور ان کی ہدایت پر ہی توہین کی جا رہی ہے۔
قبر

ای پیپر دی نیشن