فیصل آباد: قتل یا خودکشی، حکیم اسکی بیوی گھر میں مردہ پائے گئے

Sep 24, 2014

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سمن آبادکے علاقے میں حکیم اور اسکی بیوی مردہ حالت میں پائے گئے، دونوں کو کنپٹی پر گولی ماری گئی ہے۔ قتل یا خودکشی پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ابتدائی تفشیش شروع کردی ہے۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مظفرکالونی گلی نمبرایک بینک چوک کا رہائشی 55 سالہ حکیم غلام محمد اپنی اہلیہ حمیدہ بی بی کے ہمراہ بیٹھک میں سو رہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی، گولیوں کی آواز سن کر بچے بیٹھک کی طرف آئے تو دونوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ قتل ہونیوالے حکیم کے چھ بچے ہیں جن میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔
حکیم میاں بیوی

مزیدخبریں