سعد رفیق کے حلقے این اے 125 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل

لاہور (ثناءنیوز) الیکشن ٹربیونل کے خصوصی حکم پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں ووٹوں کی ری کاﺅنٹنگ کرلی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں نادرا سے نشان انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے گی۔ انتخابی ریکارڈ نادرا کے حوالے کرنے سے قبل ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔ الیکشن ٹربیونل کے حکم سے قائم کیا گیا خصوصی کمیشن، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق رپورٹ چند روز میں ٹربیونل کو بھیج دے گا۔ ذرائع کے مطابق گنتی کے بعد حلقے کے 7 پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز، ان کی کاﺅنٹر فائل اور ووٹر لسٹوں پر ووٹروں کے نشان انگوٹھوں کی تصدیق کا مرحلہ شروع ہوگا۔ نادرا کو صرف وہی بیلٹ پیپرز، کاﺅنٹر فائل اور ووٹر لسٹیں بھیجی جائیں گی جن پر ووٹروں کے نشان انگوٹھے واضح تصدیق ہوں گے۔
دوبارہ گنتی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...