انچیون(سپورٹس رپورٹر) ایف آئی ایچ کے ماسٹر اور پاکستان یوتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں جیت کے لئے فیورٹ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اعصاب پر قابو رکھنے والی ٹیم کو کامیابی ملے گی۔پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف اپنا روایتی کھیل پیش کرنا ہوگا۔
ابھی تک پاکستان ٹیم نے سری لنکا اور چین کے خلاف آسان میچ کھیلے ہیں اس کا ٹورنامنٹ میڈں پہلا سخت مقابلہ بھارت کے ساتھ ہے جس میں واضح ہو جائے گا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں کہاں ریٹ کرئے گی۔
ایشین گیمز ہاکی، بھارتی ٹیم پاکستان کیخلا ف فیورٹ ہے : طاہر زمان
Sep 24, 2014