ناراض بلوچوں کی طرح متحدہ کو بھی معافی د ی جائے : رحمت وردگ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت وردگ نے کہا کہ ناراض بلوچوں کی طرح متحدہ قومی موومنٹ کو بھی معافی دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ کارکنوں پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے الزامات ہیں تو پوری پارٹی کو سزا نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بلوچوں کی معافی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اشارہ دیا گیاہے کہ انہیں بھی معاف کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن