اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے وزیراعظم کسان پیکج پر وضاحت کےلئے سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کو 29 ستمبر کو کمشن کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا، کسان پیکج کے بارے میں تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو بعد ازاں طلب کیا جائے گا۔ بدھ کو الیکشن کمشن نے سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کو 29 ستمبر کو باضابطہ طور پر کمشن کے روبرو پیش ہو کر وزیراعظم کسان پیکج بارے حکومتی نکتہ نظر اور وضاحت پیش کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کے کسان پیکج کو بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے کر کمشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
وضاحت کیلئے نوٹس جاری