امریکہ ارجنٹائن کو شکست دے کر پہلی بار والی بال کا عالمی چیمپئن بن گیا

Sep 24, 2015

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک) امریکہ نے ارجنٹائن کو 25-20, ‘25-21, ‘17-25, ‘25-20 سے شکست دیتے ہوئے تیس سالوں میں پہلی مرتبہ والی بال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔1985 کے بعد پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر امریکہ نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں اپنی سیٹ محفوظ بنا لی۔اٹلی نے عالمی چیمپئن پولینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں میں دوسری پوزیشن اور اولمپک سیٹ حاصل کر لی۔امریکہ، اٹلی اور تیسرے نمبر پر آئی پولینڈ نے ورلڈ کپ میں دس، دس میچ جیتنے اور صرف ایک مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ روس نے جاپان کو ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔خیال رہے کہ والی بال ورلڈ کپ میں درجہ بندی سیٹوں میں شکست کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

مزیدخبریں