لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی فلیناگن نے کہا کہ وہ کرکٹ شائقین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کونسل غیر قانونی سرگرمیوں مثلاً میچ فکسنگ روکنے کی ’ہر ممکن انسانی کوشش ‘کر رہی ہے۔میں آپ کو ایمانداری سے بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کبھی بھی مکمل طور پر کھیل سے کرپشن ختم نہیں کر سکیں گے۔تاہم، ہم اس کھیل کو کرپشن کرنے والو ں کیلئے حد ممکن مشکل ضرور بنا سکتے ہیں۔ سپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف سزا پوری کرنے کے بعد کرکٹ میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی کرکٹ میں کھلانے کا انحصار پی سی بی پر ہے۔