شیخوپورہ+ فیروز والا+ قصور+ پاکپتن( نامہ خصوصی + نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) شیخوپور، قصور، پاکپتن میں 3 خواتین سے زیادتی کی گئی۔شیخوپورہ میں لاہور روڈ کی آبادی نین سکھ میںایک مسلح شخص محنت کش انور کے گھر گیا اور اس کی بیٹی (ن) سے زیادتی کر ڈالی۔ مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد اعجاز رضا نے ڈی پی او شیخوپورہ کو حکم دیا ہے 9 ویں کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کرنیوالے گورنمنٹ ہائی سکول کے ایس ایس ٹی ٹیچر کے خلاف فوری تحقیقات کی جائے اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔قصور میں راجہ جنگ کے نواح بونگا گنڈا سگھ میں شادی شدہ خاتون کو اوباش ملزمان اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ مقدمہ کے مدعی خالد نے پولیس کو بتایا اسکی عدم موجودگی میں ملزمان عمر وغیرہ اس کی بیوی کو لے گئے اور زیادتی کے بعد سڑک کنارے پھینک دیا۔ پاکپتن میں گائوں76/eb کی (م) کے گھر اوباش نوجوان غلام بنی نے اپنی ساتھی خاتون کی مدد سے رات گئے گھس کر اسلحہ کی نوک پر (م) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گائوں95/eb کی (ب) کے گھر عظم وغیرہ چار افراد نے مسلح گھس کر (ب) کو زبردستی ساتھیوں کی مدد سے اعظم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
شیخوپورہ، قصور، پاکپتن میں 3 خواتین سے زیادتی
Sep 24, 2015