عیدالاضیٰ پر مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا.منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران شدید گرمی کے باعث حبس بڑھنے سے بھگدڑ مچ گئی .حجاج کرام کے ایک دوسرے پر گرنے اوردھکم پیل کے باعث بڑی تعداد میں حجاج کرام زخمی ہوئے.ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں.ریسکیو ٹیموں نے بروقت حاجیوں کوہسپتال منتقل کیا .اس دوران حاجیوں کی منیٰ میں آمد بھی کچھ دیر کیلئے روک دی گئی.
منی میں اس سے قبل بھی بھگدڑ مچنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں سینکڑوں حجاج کرام شہید ہوئے۔
منٰی میں رمی جمرات کے دوران حبس بڑھنے اوردھکم پیل کے باعث حاجیوں کی شہادت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
Sep 24, 2015 | 15:27