صدر مملکت، وزیراعظم، وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء، سیاسی و مذہبی جماعتوں نے منیٰ میں بھگڈر مچنے کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم نواز شریف،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری، امیر جمعیت علماء اسلام فے مولانا فضل الرحمن، امیر جے یو آئی سین مولانا سمیع الحق، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چاروں وزراء اعلٰی، وفاقی و صوبائی وزراء، سیاسی کارکنان اور سرکاری حکام نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ قومی قیادت نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر کی دعا کی ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ غم کے اس موقع پر شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن