منٰی میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ

Sep 24, 2015 | 17:05

ویب ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں منٰی کے مقام پر پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستانیوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،وزارت خارجہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، دوسری جانب سے دفترخارجہ نےشہریوں کے لئے فریضہ حج ادا کرنے کی غرض سے سعودی عرب میں موجود اپنے عزیز و اقارب سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے فون نمبر جاری کردئیے ہیں، شہری 00966125277537 پر رابطہ کرکے اپنے عزیز و اقارب سے متعلق معلومات حاصل کرسکتےہیں۔

مزیدخبریں