ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزموں کی حراست میں مزید 90 روز کی توسیع

Sep 24, 2015 | 17:11

ویب ڈیسک

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے پاکستان میں گرفتار تین ملزمان معظم علی ،محسن علی اور خالد شمیم کی حراست میں مزید نوے روز کی توسیع کر دی گئی ہے ملزموں سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں،جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق ملزموں سے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کی جائے گی ملزموں سے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان میں تحقیقات کرچکی ہے، جبکہ اب برطانیہ کی جانب سے ملزموں کی حوالگی سے متعلق اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں،دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزموں کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے قانون کے مطابق کیا جائے گا ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر برطانیہ نے تعاون نہ کیا تو ان ملزموں کے خلاف پاکستان میں بھی مقدمہ چلانے پر غور کیا جا رہا ہے-

مزیدخبریں