اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں رانا ثنا اللہ، زعیم قادری اورعابد شیر علی کے خلاف الیکشن کمشن میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما عبد الحسیب کی جانب سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ، ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری اور وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی کے بیانات کے خلاف الیکشن کمشن میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا شہریوں کے تحفظ کا حلف لینے والے ارکان اسمبلی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ معاملے کی جانچ پڑتال کرکے حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواستوں میں کہا گیا زعیم قادری نے جانثار فورس بنا کر ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی جب کہ عابد شیر علی نے کہا کہ رائیونڈ احتجاج ہوا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی سیاست رائیونڈ کے کھیتوں میں دفن کرنے کا اعلان کیا ہے۔