لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھارتی کمپنی سے خریدنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی شہری منیر احمد کی محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قواعد او ضوابط کے خلاف مشینین بھارت سے خرید رہاہے۔ الیکٹرونگ ووٹنگ مشینوں کو ہیک کرنا انتہائی آسان ہے اور اس طرح حساس نوعیت کا ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھارتی کمپنیوں سے الیکٹرونگ مشنیوں کی خریدی کو روکا جائے۔
بھارت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
Sep 24, 2016