نیتن یاہو کا خطاب‘ آرتھو ڈوکس یہودیوں کا اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج

Sep 24, 2016

نیویارک (نمائندہ خصوصی) یہودی آرتھو ڈوکس برادری نے اسرائیلی وزیراعظم کے جنرل اسبملی کے 71 ویں سیشن سے خطاب کے موقع پر شہریوں کیلئے فوج میں ملازمت لازم کرنے کیخلاف اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔یونائیٹڈ جیوش آرگنائزیشن آف ولیمز برگ کے صدر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابی ڈیوڈ فائیڈرمین نے سینکڑوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگوں کو ان کے ادارے کیخلاف فوج میں کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔ 2014ءکے قانون کے تحت اسرائیلی حکومت آرتھوڈوکس یہودیوں کے نوجوانوں کو فوج میں ملازمت پر مجبور کرتی ہے۔ اس سے قبل عام شہریوں کو ملازمت پر مجبور کیا جاتا تھا تاہم آرتھو ڈوکس کے بچوں کو اس سے استثنیٰ حاصل تھا۔
یہودی احتجاج

مزیدخبریں