ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک سعودی شہری اور دو پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت داخلہ کے حوالہ سے بتایا کہ حسن بن جبران بن ابراہیم فلوق نامی سعودی شہری نے اپنی اہلیہ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھریوںکے وار کرکے ہلاک کر دیا تھا جس پر مجرم حسن بن جبران بن ابراہیم فلوق کو شاہی فرمان کے تحت ریاض کے جسٹس سکوائر میں پھانسی دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ قطیف میں دو پاکستانیوں کو ہیروئین کی بڑی مقدار معدوں کے ذریعے سمگل کر نے پر پھانسی دی گئی ہے۔ ان دونوں پاکستانیوں کے نام بشارت علی فرزند اور عبدالعزیز الرحمان ضروایر خان بتائے گئے ہیں۔