لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما¶ں نے کہا کہ ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد شرکت کرے گی جس کا مسلم لیگ ن اندازہ بھی نہیں کر سکتی پنجاب پولیس ن لیگ کی بی ٹیم اور گلو¶ں کا کردار ادا کرنے سے باز رہے پی ٹی آئی رائے ونڈ میں نواز شریف کے گھر کا گھیرا¶ نہیں بلکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینے جا ہی ہے یہ بات رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد، ڈاکٹر زرقا تیمور مسرت جمشید چیمہ نے کہی۔