لاہور (خصوصی نامہ نگار)افکار حسینیہ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین آغا مظہر حسین مشہدی کے زیر اہتمام بین المذاہب" حسین سب کا امن کانفرنس " آج الحمراءہال نمبر 3میں منعقد ہو گی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سید افتخار حسین نقوی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اکبر برخوداری مہمان خصوصی ہوں گے ،کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن علامہ ہارون علی گیلانی ،سید فرحت حسین شاہ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ ،بشپ یوسف ،ارون کمار ،پنڈت بھگت لال کھوکھر مولانا جاوید اکبر ساقی سمیت دیگر مختلف رہنماءخطاب کریں گے۔