ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس‘ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ملتان( نامہ نگار خصوصی ) حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر شہر میں نئے ترقیا تی منصو بو ں کی منظو ر ی اور پیش رفت کا جا ئز ہ لینے کیلئے ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلا س ڈی سی او آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدا ر ت وفا قی وزیر برا ئے نیشنل فو ڈ سکیورٹی حا جی سکند ر حیا ت بو سن نے کی، جبکہ ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر نا در چٹھہ اور ضلع ملتان کے تما م ارا کین وفاقی وصو با ئی اسمبلی بھی اس موقع پر مو جو د تھے ۔ ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر نادر چٹھہ نے ارا کین اسمبلی کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلعی بجٹ میں رو اں سا ل تر قیا تی منصو بو ں کیلئے اضا فی رقم مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے نئی شاہرائوں کی تعمیر واپ گر یڈ یشن اور سکو لو ں و ہسپتا لوں میں بنیا د ی سہولیا ت کی فرا ہمی ممکن بنا ئی جا رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تما م متعلقہ محکمو ں کو سختی سے ہدا یت جا ر ی کئی گئی ہے کہ وہ ان منصو بو ں کو شفا ف انداز میں بر وقت مکمل کر کے رپو رٹ پیش کر یں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے متعدد نئے ترقیا تی منصو بو ں کی منظو ر ی بھی دی ۔

ای پیپر دی نیشن