اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیکسلا میں جلسہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شوکاز نوٹس ریٹرننگ افسر علی عبداللہ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا ہے کہ عمران نے وارننگ کے باوجود انتخابی حلقہ میں جلسہ کیا۔ شیڈول کے بعد ایم این اے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان 29 ستمبر صبح 11 بجے تک تحریری جواب ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش کریں۔