مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے، اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہونے کے باوجود مودی سرکار کو شرم نہ آئی، بھارتی سرکار نے اپنے فوجی دہشتگردوں کو کشمیر میں مظالم ڈھانے کی کھلی چھٹی دے دی۔
بارہمولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا. عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے خاتون سمیت دو افراد پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان شہید ہو گیا. ادھر بھارت تشدد کا شکار ایک اور چوالیس سالہ کشمیری آزاد احمد سرینگر ہسپتال میں دم توڑ گیا، شوپیاں کا رہائشی آزاد احمد تین بچوں کا باپ تھا جسے بھارت فوج نے مظاہرے کے دوران بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ چوکیوں پر ہزاروں فوجی تعینات کئے گئے ہیں. دوسری جانب بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج بھی جاری ہے. حریت رہنماؤں کی نظر بندی ختم نہیں کی گئی بھارت کی پیراملٹری فورسز حریت رہنماؤں کے گھروں کا محاصرہ کئے ہوئے ہے. کشمیر میڈیا کے مطابق ساڑھے تین ہزار شہریوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں متعدد حریت رہنما بھی شامل ہیں۔ آٹھ جولائی سے شروع ہونے والے مظالم میں اب تک ایک سو آٹھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں.