چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں،یہاں تک کہ ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کرپشن میں پکڑے گئے ہیں اور ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے۔ پاکستان اس وقت فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے،تمام ریاستی اداروں سے کہا کہ انصاف فراہم کریں۔ یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں بھی پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر فوری اپنی صفائی دی اور آئس لینڈ کے وزیراعظم کو عوامی دباﺅ پر مستعفیٰ ہونا پڑا۔ نیب، ایف بی آر اورالیکشن کمشن نے نوٹس نہیں لیا اور ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن باقی بچا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 30ستمبر کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا۔ ریاستی اداروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنا کام کریں۔ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا وقت آ گیا پوری قوم اداروں پر دباؤ ڈالے۔ دریں اثناءکراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے ملکی پیسہ لوٹا جا رہا ہے۔ کرپشن ملکی اداروں کو برباد کر رہی ہے۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا کام اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے۔ 30ستمبر کو دکھائیں گے تحریک انصاف کتنی بڑی جماعت ہے۔ ہم انصاف نہ دینے والے اداروں کو چیلنج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن بڑی دیر سے ہو رہی ہے، کس کا نام لوں۔ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے۔ امید ہے رائے ونڈ مارچ میں کراچی کی بھی نمائندگی ہو گی۔ کرپشن کے وجہ سے مہنگائی اور بے روز گاری ہے۔ نیب، ایف بی آر کو ذمہ داری ادا کرنی چاہئے تھی۔ نواز شریف کے بعد سب کا احتساب شروع ہو گا۔ ایم کیو ایم کا ہمارے ساتھ کوئی ایشو نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو لندن سے علیحدگی پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
عمران