آنکھوں سے جب نقش اتارا جائیگا پھر تجھے برہم پکارا جائیگا
غم کدہ میں شام ہوگی پیار کی یک بیک سارا نظارا جائیگا
آج تول کر گیا ہے پھر مجھے کل میرا قاتل سنوارا جائیگا
وہ بجھاتا جائیگا سمتیں میری ہر قدم بنتا شرارا جائیگا
اپکا جانا ہی کیا ہے جان جاں رنگ امنگوں کا ہمارا جائیگا
یوں نہ دو اب کاغذاتی تعلقات میری ہستی کا ستارا جائیگا