لاہور(نمائندہ سپورٹس) گذشتہ سترہ برس سے ہم دونوں پاکستان مےں ٹےنس کے فروغ اور ڈےوس کپ سمےت انٹرنےشنل مقابلوں مےں پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ا±ٹھائے ہوئے ہےں جبکہ کھےل کے فروغ اور ہمارے متبادل تےار کرنے کی مناسب کوشش نہےں کی گئی۔ ان خےالات کا اظہار پاکستان کے ماےہ ناز ٹےنس سٹارز اعصام الحق اور عقےل خان نے کےا۔ وہ وقت نےوز کے پروگرام گےم بےٹ مےں گفتگو کررہے تھے۔ اعصام الحق نے کہا کہ فےڈرےشن کے موجودہ صدر پچھلے سال ڈےڑھ سال سے ٹےنس کے معاملات کو درست سمت مےں لےکر جارہے ہےں تاہم ابھی بھی گےپ بہت زےادہ ہے۔ نئی نسل مےں اب وہ جذبہ ہے اور نہ ہی لگن جس سے مےں اور عقےل خان ملک کے لےے کھےلتے ہےں۔ الحمدللہ ہم نے آج تک پاکستان مےں ڈےوس کپ نہےں ہارا جو اےک رےکارڈ ہے۔ ٹےنس سٹار نے کہا کہ حالےہ ڈےوس کپ مےں مےں نے خراب طبےعت کے باوجود ملک کی خاطر کچھ کرنے کے جذبہ کی وجہ سے حصہ لےا۔ سخت مقابلے کی وجہ سے آخری گےم مےں مےرے ٹخنہ مڑ گےا تھا اور مےرے لےے کھڑا ہونا بھی ممکن نہےں رہا تھا۔ مےچ کے دوران ہی مجھے پانی کی کمی کی وجہ سے کرےمپ پڑنے شروع ہوگئے تھے۔ مےچ کے فوری بعد ایمبولےنس مےں ہسپتال پہنچا تھا۔ مگر عقےل خان کی حوصلہ افزائی کے لےے ڈاکٹر سے درخواست کرکے واپس آےا اور ا±س کی حوصلہ افزائی کرتا رہا۔ عقےل خان کی جتنی تعرےف کی جائے وہ کم ہے۔ وہ پچھلےبےس سال سے نےشنل چےمپئن ہے، مےں جانتا ہوں ا±سے بےرون ملک کئی آفرز حاصل ہےں جہاں وہ کوچنگ کرکے اچھے پےسے کماسکتا ہے مگر وہ ملک کی خاطر کھےل رہا ہے۔ اعصام الحق نے کہا کہ ےہ برس مےرے لےے انٹرنےشنل لےول پر بہت اچھا رہا ہے‘ مےں نے پانچ اےونٹس مےں کامےابی حاصل کی ہے۔ اےک طرح سے عالمی سطح کے مقابلوں مےں مےری واپسی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مےڈےا کو چاہےے کہ کرکٹ کے علاوہ دےگر کھےلوں مےں کامےابی کی وےڈےوز بھی دکھائے تاکہ نوجوان اس سے کچھ کرنے کا جذبہ حاصل کرسکےں۔ملک کے لئے کھیلنے کا جذبہ آج بھی برقرار ہے، ڈیوس کپ ٹائی کی پاکستان میں واپسی خوش آئند ہے۔ بیرون ملک کئی ٹورنامنٹس جیتے لیکن اپنے ملک میں کامیابی سب سے بڑھ کر ہے۔ پاکستان کے نمبر ون ٹےنس پلےئر عقےل خان نے کہا کہ ڈےوس کپ مےں ہم کبھی بھی اعصام الحق کے بغےر فتح نہےں حاصل کرسکے‘ اور اعصام نے شاےد کسی اےسے ڈےوس کپ مےں حصہ نہےں لےا جس مےں مےں شامل نہ ہوں۔ اعصام کی موجودگی ہمارے لےے بہت حوصلہ افزا ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالےہ مقابلے مےں جب فائنل مقابلے مےں مجھے ہر صورت جےتنا تھا تو مےں چاروں گےمز مےں اعصام کو تلاش کرتا رہا جو ہسپتال مےں تھے۔ ا±ن کی واپسی سے مجھے جےتنے مےں بہت مدد ملی۔ عقےل خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی محنت کم ور مطالبات زےادہ کرتے ہےں حالانکہ انھوں نے ابھی ملک ےا اپنے لےے کوئی خاص کامےابی بھی حاصل نہےں کی۔ ان کے لےے مےں واضح مثال ہوں جو اسی سسٹم مےں رہتے ہوئے بےس سال سے ملک کے لےے کھےل رہا ہوںاور ملک کے لےے کامےابےاں بھی حاصل کی ہےں۔ آئندہ مقابلوں مےں ہمےں بہت مشکل مقابلوں کا سامنا ہوگا‘ مجھے ملک کے لےے کھےلنے کا نشہ ہے مگر نئے ٹےلنٹ کو بھی سامنے لانا ہوگا۔
سارا بوجھ ہمارے کندھوں پر ، متبادل تیار نہیں، ٹیلنٹ تلاش کرنا ہوگا: اعصام الحق، عقیل خان
Sep 24, 2017