کولمبو (آن لائن) فکسنگ کے منحوس سائے مسلسل سری لنکن کرکٹ کا پیچھا کرنے لگے،زمبابوے کے ہاتھوں انہونی شکست پر انجیلو میتھیوز الزامات کی زدمیں آگئے۔سابق فاسٹ بولر وکرما سنگھے نے جولائی میں سیریز کے چوتھے میچ میں کپتان کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی اور فیصلہ کن لمحات میں لیستھ مالنگا کو بولنگ نہ کرانے پرسوالات اٹھا دیے، اپل تھارنگا اوردنیش چندیمل سمیت 40کرکٹرزآل رانڈرزکی حمایت کیلیے میدان میں آگئے، الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلسل زوال پذیر سری لنکن کرکٹ کا فکسنگ کے منحوس سائے بھی پیچھا کررہے ہیں، سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے ملکی کرکٹ کے کرپشن میں لتھڑے ہونے کا انکشاف کیا تو پیسر لیستھ مالنگا نے پیچ فکسنگ سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی، اب سابق فاسٹ بولر وکرما سنگھے نے جولائی میں کھیلی جانے والی سیریز کے چوتھے میچ میں میتھیوز کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی اور بولنگ نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے،انھوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف کپتان نے پانچویں کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی،فیصلہ کن لمحات میں انھوں نے پیسر لیستھ مالنگا کی جگہ اسپنرز سے بولنگ کراتے ہوئے میچ کے نتیجے کو شکوک میں ڈالا۔۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق ایک روزہ میچز کیلیے کپتان بنائے جانے والے اپل تھارنگا اور دنیش چندیمل سمیت سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 40کرکٹرز اینجیلو میتھیوز کی حمایت کیلیے میدان میں آگئے ہیں۔انھوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو لکھے جانیوالے خط میں الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔۔
فکسنگ کے منحوس سائے مسلسل سری لنکن کرکٹ کا پیچھا کرنے لگے
Sep 24, 2017