وفاقی حکومت نے ایف آئی اے قوانین کا دائرہ کار خیبرایجنسی طورخم تک بڑھا دیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے قانون کا دائرہ کار قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں طورخم کے علاقے تک توسیع دیدی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 247 کے تحت ایف آئی اے ایکٹ 1974ء کو طور خم بارڈر کے علاوہ وہاں باچا مینا، طور خم گیٹ، شمشاد کی چوٹی اور ایوب ایف سی چیک پوسٹ کا بلومینا تک بڑھا دیا ہے ۔ قانون کے مطابق اب وہاں وفاقی لیویز فورس کو تعینات کیا جائیگا۔ دریں اثناء ایوان صدر کے ذرائع نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے قبائلی علاقوں میں لیویز فورس کی جگہ پولیس کا نظام متعارف نہیں کروایا۔ ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ پولیس ایکٹ کو قبائلی علاقوں تک بڑھانے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔
ایف آئی اے دائرہ

ای پیپر دی نیشن