راولپنڈی (نےوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ این اے 120کے عوام نےبیگم کلثوم نوازکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں اور انکی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اوردیگر جماعتیں جو بڑے بڑے دعوے کررہی تھیں میں سے اکثر کے امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئی ہیں لاہور کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کے کھوکھلے نعروں کے جھانسے میں نہیں آئے اور انہوں نے ملک میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھنے والی مسلم لیگ ن کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے بیگم کلثوم نوازکو کامیاب کیا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برفخانہ چوک میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنان ومعززین علاقہ کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے اور ملک و قوم کو ترقی کی جانب لیکر جارہی ہے عوام نے بھی ن لیگ کی خدمت کی سیاست کا مثبت جواب دیا اور حلقہ این اے120سے ن لیگی امیدوار بیگم کلثوم نوازکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے نوازشریف کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کااظہارکیا ہے انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنائیگی۔
کلثوم نوازکی کامیابی ،عوام نے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کااظہارکیا،ملک منصورافسر
Sep 24, 2017