راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو مقبوضہ وادی میںکشمیریوں کی نسل کشی کی اور جنیوا معاہدے کے تحت وہ جنگی جرائم کا مرتکب ہوا اس کی عالمی توجہ ہٹانے کےلئے وہ بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے کل کی اس فائرنگ سے چھ سوےلین شہید اور چھبیس زخمی ہو گئے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے بھارت کشمیر میں قتل وغارت کابازار بند کرے اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت کا موقع فراہم کرے نہ کے ورکنگ باونڈری پر پاکستانی سوےلین کا خون خرابہ کرے یہ تھوڑی تھوڑی جنگ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے یہ دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں اس سے ایٹمی جنگ بالکل نظر انداز نہیں کی جا سکتی جب کہ انہوں نے روہنگیاہ مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کےلئے بات کرتے ہوئے کہ کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل یہ کہ چکے ہیں کہ روہنگین مسلمانوں کی نسل کشی سرکاری سر پرستی میں ہوئی ہے اقوامِ متحدہ کو چاہئے کہ ان مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کےلئے برما میں امن فوج بھیج کے دستے بھیجے جو مسلمانوں کو وہاں محفوظ جگہوں پر بسا سکیں اور سوچی حکومت کے خلاف جنیوا ایکٹ کے تحت جنگی جرائم کا مقدمہ چلائے اور ملوث افراد کو واقعی سزا دی جائے۔
بھارت کشمیر میں قتل وغارت کابازار بند، کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دے
Sep 24, 2017