وزیر ریلوے کی ٹرینوں میں باقاعدگی سے کاکروچ، کھٹمل اور پسو مار سپرے کرنے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹرینو ں میں باقاعدگی سے معیاری جراثیم کش اور کیڑے مار ادویات کے باقاعدہ سپرے کو یقینی بنانے کا حکم دیاہے انہوں نے یہ حکم سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی ان شکایات پر دیا کہ بعض پسنجر کوچز سے کاکروچ ، کھٹمل اورپسو برآمد ہورہے ہیں جو مسافروں کے آرام اور سفر میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔ وزیر ریلویز نے اس حوالے سے چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن عدنان شافع کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کررہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ واشنگ لائنوں کی بہتری کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن