سرکاری، غیرسرکاری قرض میں ساڑھے 21 ارب ڈالر کا اضافہ: وزارت خزانہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں سرکاری وغیرسرکاری قرضوں میں 21.5 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے تاہم اس دوران کئی معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے میں کامیابی بھی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ نے4سالہ معاشی رپورٹ جاری کی ہے جس میںبتایاگیا ہے کہ حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 19ہزار 610 ارب روپے ہے۔ مجموعی قرضے 25 ہزار ارب روپے ہونے کا تاثر درست نہیں ہے کیونکہ اس میں نجی شعبے کا قرضے بھی شامل ہیں۔ قرضوں میں ملکی معیشت کا تناسب 61.6 فیصد ہے۔ غیرملکی قرضہ 82 ارب ڈالر سے زائد ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت پر غیرملکی قرضہ 62 ارب 25کروڑ ڈالر ہے جو 4 سال پہلے 48 ارب ڈالر تھا۔ باقی قرضے نجی شعبے اور بینکوں کے ذمے ہیں جس کی حکومت ذمہ دار نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی ترقی کی شرح 3.5 فیصد سے بڑھا کر 5.3 فیصد تک پہنچائی ہے۔ بڑے صنعتی شعبوں کی ترقی کی شرح 5.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کے لیے قرضے کی دستیابی 747 ارب روپے سالانہ تک پہنچا دیا گیا۔ اس دوران مہنگائی کی بڑھنے کی شرح کئی عشروں کے بعد 2.9 فیصدکی کم سطح پر لانے میں کامیابی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...