اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نوازشریف نااہل ہونے کے ساتھ ناکارہ بھی ہوچکے، وہ اداروں کو نقصان پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں۔ نوازشریف کو ڈر ہے کہ انکا حال حسنی مبارک جیسا ہوگا۔ وہ خود کو پاکستانی جیلوں میں دیکھ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نوازشریف کو پتہ ہے کہ انکے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے انہیں وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔
نوازشریف نااہلی کیساتھ ناکارہ بھی ہوچکے اداروں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: نبیل گبول
Sep 24, 2017