عمران خان کا غیرسیاسی ٹویٹ وائرل

اسلام آباد (صباح نیوز) ویسے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے بھی کئی بار غیر سیاسی ٹوئیٹس کر چکے ہیں تاہم اس بار ان کی جانب سے کیا گیا ایک غیر سیاسی مگر سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے والا ٹوئیٹ وائرل ہوگیا۔ عمران خان نے ایک ویڈیو ٹوئیٹ کی جس میں ایک شخص کو اپنے 8 بچوں سمیت موٹر سائیکل پر سواردکھایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس عمل کے بعد موٹر سائیکل چلانے والے کو یہ کیسے پتا چلے گا کہ راستہ کہاں ہے؟20 سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے 8 بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر بازار سے گھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے سے اندازا ہوتا ہے کہ بظاہر موٹر سائیکل پر سوار ہونے والے 8 بچے مدرسے سے چھٹی ملنے کے بعد والد کے ساتھ گھر جا رہے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے ٹوئیٹ کے ساتھ اور کچھ نہیں لکھا گیا لیکن اس کے باوجود ان کی ٹوئیٹ کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئیٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...