پشاور(صباح نیوز)محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشاورمیں محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے ،آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،آپریشن یکہ توت کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جہاں سے مختلف امام بارگاہوں سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں ۔