نیب ریفرنسز میں شریف خاندان عدالتوں میں پیش ہوکر اپنا م¶قف بیان کرے

Sep 24, 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تحریک تحفظ عدلیہ کے صدر حشمت علی حبیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو نیب عدالتوں میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرناچاہئے ۔ ریفرنسز ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں پیشی کی صورت میں شریف خاندان کی گرفتاری کے امکانات نہیں ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مریم کے خلاف بے نامی جائیداد کا ریفرنس ہے جس میں انہیں گرفتار نہیںکیا جاسکتا تاہم جائیداد ثابت بھی ہو جائے تو صرف ضبط کی جاسکتی ہے شریف خاندان وکلاءکے ذریعے ضابطہ فوجداری قانون کی شق265کے ¾ کے تحت نیب کورٹ میں درخواست دائر کر سکتا ہے ان کا کہنا تھاکہ شریف خاندان کے نیب ریفرنسز میں پیش نہ ہونا ان کے لئے مشکلات کا باعث بنے گا ۔ اگر چھبیس ستمبر کو بھی شریف خاندان نیب عدالت میں پیش نہیں ہوتا یا ان کا کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوتا تو عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی ۔

مزیدخبریں