خواتین دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں‘ انہیں امن مذاکرات میں شامل کیا جائے‘ افراسیاب خٹک

اسلام آباد (خبر نگار)بل نسواں برائے امن اور افغانستان، پاکستان کی خواتین کے حقوق کے حوالے سے اویر گرل تنظیم نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جس میںخواتین کے کردار کے حوالے سے ریسرچ سٹڈی بھی لانچ کی گئی۔سیمینار کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ افغانستان 4 دہائیوں اور پاکستان2 دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور جس کے باعث لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑتے ہیں لیکن سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں اور مردوں کے وفات اور زخمی ہو جانے کے بعد خاتون خانہ ہی پورے گھر کی دیکھ بھال کرتی ہے تو اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں خواتین کو بھی امن مذکرات میں شامل کیا جائے۔ افراسیاب خٹک نے کہا کہ امن عمل میںخواتین کے کردار کو نظر انداز کیا جا رہا جو ایک قابل مذمت عمل ہے اور ہمیں اپنی خواتین کوہر موقع پر ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔ سیمینار میں سابقہ ممبر نیشنل اسمبلی جمیلہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے امن کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے اور ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ خواتین کو کسی صورت پیچھے نہ دھکیلا جائے۔ خواتین کو انکی آبادی، تعداد اور صلاحیتوں کے مطابق جائز حقوق دیئے جائیں ۔ سیمینار میں سول سوسائٹی ، اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...