پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

Sep 24, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 عائد کردی ہے جبکہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جائیگی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے مطابق کسی بھی مذہبی اجتماع کی محرم کے جلوس کے سوا اجازت نہیں دی جائیگی نہ ہی سرکاری اجازت کے بغیر محرم کا کوئی جلوس نکالا جائیگا۔ محرم کے جلوس کے راستوں پر چھتوں پر اجتماع کرنے وہاں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محرم کے جلوسوں کے دوران اس علاقے کی دکانیں بند ہونگی کسی کو فائر ورک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلوس کے راستے میں آنے والے مکانوں کی کھڑکیاں بند رکھی جائیں گی۔ جلوسوں کے راستے پر اینٹیں، ٹائر اور دیگر سامان رکھنے پر پابندی ہو گی۔ محرم کے اجتماعات اور جلوس پر کسی سامان کو چیک کئے بغیر لے جانے نہیں دیا جائیگا۔ جن کو محرم کے جلوس کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں وہ مقررہ وقت کا خیال رکھیں گے۔

مزیدخبریں