کشمیر تاریخی مسئلہ، پاکستا ن، بھارت مذاکرات سے حل کریں: چین

Sep 24, 2017

بیجنگ (صباح نیوز)چین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو بات چیت سے حل کر سکتے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران اسلامی ممالک کی تنظیم(او آئی سی)کے کشمیر پر رابطہ گروپ کی طرف سے کشمیروں سے یکجہتی کے اظہار سے متعلق چین کے ردعمل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف واضح ہے اور یہ ایک تاریخی مسئلہ ہے۔ جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر کشمیر پر ’’او آئی سی‘‘ کے رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ہوا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ کے بقول خطے کے امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے اس مسئلے کا حل ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبریں